اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی کے جنازے کی بےحرمتی پر بیلا حدید کی شدید مذمت

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی اذیت اور گالیاں برداشت کر رہے ہیں، سپر ماڈل


ویب ڈیسک May 14, 2022
فوٹو، فائل

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی شیرین ابو عقلہ کے قتل اور پھر جنازے کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

غیرملکی میڈیا نیٹ ورک 'الجزیرہ' سے تعلق رکھنے والی شیرین ابو عقلہ امریکی صحافی تھیں جو گزشتہ دنوں فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ آج قابض فوج نے ان کے جنازے کی بھی بے حرمتی کی، فورسز نے جنازے پر حملہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف بیلا نے بھی آواز بلند کی ہے۔

امریکی ماڈل کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اس طرح فلسطینی اذیت اور گالیاں برداشت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی نژاد خاتون صحافی شہرین ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے اس وقت گولی ماری تھی جب وہ جینن میں چھاپہ مار کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔ دہائی سے زیادہ عرصے تک صحافت کے میدان میں خدمت انجام دینے والی خاتون صحافی کے بہیمانہ قتل پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں