بیوروکریٹس کی جبری رٹائرمنٹ رولز کی منسوخی کا فیصلہ

کابینہ اجلاس میں ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز منسوخی کیلیے سمری پیش کی جائیگی


حیدر نسیم May 15, 2022
پی ٹی آئی حکومت میں افسروں کو کارکردگی کی بنیاد پر رٹائر کرنے کیلیے رولز بنے تھے۔ فوٹو: فائل

حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت میں بیوروکریٹس کی جبری رٹائرمنٹ کے لیے بنایا گیا ڈائریکٹری رٹائرمنٹ بورڈ کے رولز منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز کی منسوخی کیلیے سمری پیش کرے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے ڈائریکٹری رٹائرمنٹ بورڈ بھی ختم ہو جائیگا۔

پی ٹی آئی حکومت میں افسروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ریٹائر کرنے کیلیے رولز بنائے گئے تھے، بیوروکریسی سے نالاں ہونے کے سبب ہی سابق وزیراعظم نے ڈیڑھ سال کے دوران گریڈ بائیس کی ترقیوں کیلیے کوئی ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نہیں بلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں