غیراخلاقی سرگرمیاں جمشید دستی آج عدالت کے سامنے شواہد پیش کریں گے

لاجزکے سیکیورٹی اسٹاف نے بھی مجھے بہت کچھ بتایاہے کہ کس کس رکن اسمبلی کے پاس لڑکیاں آتی ہیں، جمشید دستی


لاجزکے سیکیورٹی اسٹاف نے بھی مجھے بہت کچھ بتایاہے کہ کس کس رکن اسمبلی کے پاس لڑکیاں آتی ہیں، جمشید دستی۔ فوٹو: فائل

آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے آج اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اسلام آبادہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمشیددستی نے یہ فیصلہ قریبی حلقوں سے مشاورت کے بعدکیاہے اوراس معاملے پرعدالت سے آزادانہ کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کریںگے۔اس بارے میں ایکسپریس کے رابطہ کرنے پرجمشید دستی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اسپیکرکو ثبوت نہیں دیں گے کیونکہ اب اسپیکرخود ایک فریق بن گئے ہیں،وزیر داخلہ اسمبلی کے اندرکہہ چکے ہیں کہ لاجز میں داخل ہوتے وقت ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کی چیکنگ نہیں کی جاتی،اسپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے تھاکہ وہ میری بات کے بعداسی وقت آئی جی اسلام آبادکوتحقیقات کا حکم دیتے لیکن انھوں نے ایسا نہ کیا اوراسپیکر کی گزشتہ روزہونے والی گفتگوسے بھی دھمکی کا تاثر ملتا ہے۔

مجھے ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی کی طرف سے نوٹس موصول ہواہے لیکن ایسی صورتحال میں اسپیکر کے سامنے کیسے پیش ہوسکتا ہوں کہ انھوں نے میری بات سننے سے پہلے ہی اپنے طور پر فیصلہ کیاکہ لاجز میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔جمشید دستی نے کہاکہ میں نے خودلاجزکے اندرشراب کی بوتلیں دیکھیں اورایک دفعہ توچند لڑکیوں کوپولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کرتے ہوئے بھی دیکھا جبکہ لاجزکے سیکیورٹی اسٹاف نے بھی مجھے بہت کچھ بتایاہے کہ کس کس رکن اسمبلی کے پاس لڑکیاں آتی ہیں اورجب سیکیورٹی والے انھی ںگیٹ پر روکتے ہیں تووہ ارکان سیکیورٹی عملے کوٹرانسفر کروانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں