لاپتہ افراد کی آج سپریم کورٹ میں بند کمرے میں پیشی کا امکان

تمام افرادکو سخت ترین سیکیورٹی حصارمیں سپریم کورٹ لایاجائے گااور ان کی شناخت ظاہرنہیں کی جائے گی


Online March 03, 2014
تمام افرادکو سخت ترین سیکیورٹی حصارمیں سپریم کورٹ لایاجائے گااور ان کی شناخت ظاہرنہیں کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں 35لاپتہ افرادکی بازیابی کیس کے 7لاپتہ افرادکو وزارت دفاع کی طرف سے آج(پیر کو) بند کمرے میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

ان میں 5افراد آزادجبکہ 2حراستی مرکزمیں زیرحراست ہیں۔ ذرائع نے آن لائن کوبتایا کہ تمام افرادکو سخت ترین سیکیورٹی حصارمیں سپریم کورٹ لایاجائے گااور ان کی شناخت ظاہرنہیں کی جائے گی۔ جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 7لاپتہ افرادکو ان کیمراپیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں