وزیراعظم نے دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازکر دیا

صوبائی حکومتیں انسداد پولیو مہم پر توجہ دیں، پولیو ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت، خطاب


شرپسند عناصر کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے،مراد شاہ سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف نے کردیا، مہم ملک بھر میں 23 سے 27 مئی تک جاری رہے گی۔

رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں 3 لاکھ 40 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلوائیں گے۔ مہم کے دوران 6 ماہ سے 59 ماہ تک کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملک بھر خصوصاً پولیو کے لیے حساس قرار دیئے جانے والے اضلاع میں 100 فیصد اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں انسداد پولیو مہم پر بھرپور توجہ دیں۔ بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ اشتراک جاری رہے گا تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے.

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا ملک میں حالیہ 3 پولیو کیسز کی رپورٹنگ کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔