اپریل میں ترسیلات زر کی وصولی 312 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ترسیلات زر کی وصولیاں 11.9 فیصد اضافہ سے2.79 ارب ڈالر کے مقابلہ مین 3.12 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں


APP May 19, 2022
ترسیلات زر کی وصولیاں 11.9 فیصد اضافہ سے2.79 ارب ڈالر کے مقابلہ مین 3.12 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ فوٹو:فائل

کراچی: اپریل 2022 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کی وصولی 11.2 فیصد بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2021 کے مقابلہ میں اپریل 2022 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے بھیجی گئی رقوم کی وصولیوں میں11 فیصد سے زیادہ اضافہ کے نتیجہ میں ترسیلات زر کے محصولات کاحجم 2.81 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.12 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح مارچ 2022 کے مقابلہ میں اپریل 2022 کے دوران بھی ترسیلات زر کی وصولیاں 11.9 فیصد اضافہ سے2.79 ارب ڈالر کے مقابلہ مین 3.12 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں