خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان

تنخواہوں کے متنازعہ فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، امریکی فٹبال فیڈریشن


ویب ڈیسک May 19, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

PESHAWAR: امریکا میں خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ساکر فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم کو یکساں معاوضہ دینے کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے، جس سے تنخواہوں کے متنازعہ فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے معاوضے کا معاہدہ 2028 تک چلے گا جبکہ فیفا ورلڈکپ کی انعامی رقم بھی دونوں ٹیموں کو یکساں طور پر بانٹی جائے گی۔

معاہدے کے بعد امریکی خواتین فٹبال ٹیم پلیئرز ایسوسی ایشن کی صدر بیکی سوربرون کا کہنا ہے کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ صرف مساوی تنخواہ کی فراہمی بلکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیل کے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی'۔

اس سے قبل سال 2020 میں امریکی عدالت نے خواتین فٹبال ٹیم کو مرد فٹبالرز کے برابر معاوضہ دینے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں