سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر وقار یونس کی یارکرز نہ بھول سکے

وقار کے تیز یارکرز کو بھی بلے بازوں کے لیے کھیلنا آسان نہ تھا، بریٹ لی


Sports Reporter May 19, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی قومی کرکٹ ٹیم کے ریورس سوئنگ اسپیشلسٹ وقار یونس کی یارکرز نہیں بھولے۔

سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پہلی بار منقعد ہونےوالی عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا کے لیجنڈ فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فسٹ بولر وقار یونس جس تیزی سے گیند کو اندر لاتے تھے وہ انکی زبردست خوبی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دائیں ہاتھ کے بلےبازوں کے لیے وقار یونس کی ریورس سوئنگ یارکرز بہت خطرناک تھیں جبکہ کسی بلےباز کو انہیں سمجھنے کا موقع نہیں ملتا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 87 ٹیسٹ اور 262 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں انہوں نے بالترتیب 373 اور 416 وکٹیں حاصل کیں۔

اس موقع پر تقریب میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے، سڈنی کرکٹ گراونڈ کے چیئرمین نیل میکسوئل، آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کشمنراوور معروف باکسر سونی بل ویلیم سمیت مسلم اور دوسری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پہلی بار سڈنی کرکٹ گراونڈ میں اذان کے بعد نماز بھی پڑھی گئی جبکہ تقریب کا انعقاد فاسٹ بولر کے عزیز کامل خان نے کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔