یوکرین کا روس کی فوج کشی کی دھمکی کے بعد اپنی افواج کو تیار رہنے کا حکم

روس نے یوکرین پر فوج کشی کی غلطی کی تو اسے معاشی طورپر تنہاہ کردیا جائے گا، امریکا کی دھمکی


Reuters March 03, 2014
روسی صدر کی جانب سے فوجی مداخلت کا بیان دھمکی نہیں بلکہ ہمارے ملک کے خلاف جنگ کا اعلان ہے، وزیراعظم یوکرین۔ فوٹو: رائٹرز

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے فوج کشی کی دھمکی کے بعد یوکرین نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے وزیراعظم آرسنی یتسینیوک کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی جانب سے فوجی مداخلت کا بیان دھمکی نہیں بلکہ یوکرین کے خلاف جنگ کا اعلان ہے جب کہ یوکرین کی سلامتی کونسل نے بھی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے یوکرین پر فوج کشی کی صورت میں روس کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں سیاسی بحران اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب کہ یوکرین کی بحریہ کے سربراہ نے اتوار کو غیر تسلیم شدہ روس نواز سربراہ کی موجودگی میں کرائمیا سے وفاداری کا حلف بھی اٹھا لیا جسے یوکرین کی عبوری حکومت نے بغاوت قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں