کورونا وبا سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی

سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 411 نئے کیسز سامنے آئے


ویب ڈیسک May 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

MURREE: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کے بعد اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی۔

گلف نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں روانہ کی بنیادوں پر ایک بار پھر اضافے کے بعد سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو دس ممالک جانے سے روک دیا۔

پابندی کے شکار ممالک میں بھارت، افغانستان، لبنان، شام، ترکی، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویت نام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر عرب ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے سعودی شہریوں کے پاسپورٹ کی مدت 6 ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے جبکہ سفر کے لیے اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 411 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ منکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے البتہ اس انفیکشن سے نمٹنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں