مشکل حالات میں ڈرامہ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیںذاکر مستانہ

اس وقت عوامی کمرشل تھیٹر جن حالات سے گزررہا ہے اس صورتحال میں ڈرامہ کرنا بہت مشکل کام ہے ،کامیڈین


Cultural Reporter March 04, 2014
اس وقت عوامی کمرشل تھیٹر جن حالات سے گزررہا ہے اس صورتحال میں ڈرامہ کرنا بہت مشکل کام ہے ،کامیڈین۔ فوٹو: فائل

معروف کامیڈین ، ہدایتکار اورمصنف ذاکر مستانہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیلنج سمجھ کر کام کیا ہے ۔

اس وقت عوامی کمرشل تھیٹر جن حالات سے گزررہا ہے اس صورتحال میں ڈرامہ کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ شہر کے حالات بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم کوئی رسک لے سکیں لیکن کسی نہ کسی نے تو تھیٹر کی بحالی اور اسے زندہ رکھنے کے لیے کام کرنا ہے انھی حالات میں میں نے دوڈرامے کیے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں اپنے اسٹیج ڈرامے''کیا کراچی بیمار ہے'' کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر پروڈیوسر اور آرگنائزر صدیق راجہ نے کہا کراچی میں تھیٹر نے عوام کا مزاج بدل دیا ہے۔ ذاکر مستانہ کا ڈرامہ''کیا کراچی بیمار ہے''9مارچ سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں