انٹرنیشنل پریمیئرٹینس لیگاولین ایڈیشن میں اعصام شرکت نہیں کر سکیں گے

میں نے ایونٹ میں حصہ لینے کیلیے دلچسپی کااظہار کیا تھا مگر صرف چار ٹیمیں شریک ہیں اس لیے جگہ نہ مل سکی،اعصام الحق


Numainda Khususi March 04, 2014
میں نے ایونٹ میں حصہ لینے کیلیے دلچسپی کااظہار کیا تھا مگر صرف چار ٹیمیں شریک ہیں اس لیے جگہ نہ مل سکی،اعصام الحق۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ کے اولین ایڈیشن میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق شرکت نہیں کر سکیں گے۔

انھیں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا، البتہ وہ آئندہ برس ایونٹ میں شرکت کیلیے پُرامید ہیں۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ میں نے ایونٹ میں حصہ لینے کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا تھا مگر چونکہ صرف چار ٹیمیں شریک ہیں اس لیے جگہ نہ مل سکی۔

اگلے سال6 سے 8 سائیڈز شامل ہوں گی تب میں بھی ایکشن میں نظر آؤں گا، یاد رہے کہ اس ایونٹ کا آئیڈیا بھارتی ٹینس اسٹار مہیش بھوپاتی کا ہے، اس سوال پر کہ جس طرح آئی پی ایل یا انڈین ہاکی لیگ میں پاکستانی پلیئرز کو نہیں لیا جاتا کہیں وہ بھی تو اسی وجہ سے باہر نہیں ہوئے، اعصام نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ صرف بھارت نہیں کئی ممالک کا ایونٹ ہے، ٹیموں کا انتخاب ان کے مالکان نے کیا تھا۔ اعصام الحق نے کہا کہ میں منگل کو میامی ٹینس ایونٹ میں شرکت کیلیے امریکا روانہ ہو رہا ہوں، دبئی میں فتح پر بیحد خوشی ہے، اب مزید عمدہ کھیل پیش کرنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں