کیا ٹک ٹاک پر مشہور اکاؤنٹس لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے

مقبول اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن کی قیمت کے حوالے سے کوئی تعین نہیں کیا جاسکا


ویب ڈیسک May 24, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح مشہور اکاؤنٹس کو جلد لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پیسے وصول کرنے کا آپشن مہیا کرے گا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ لائیو سبسکرپشن ہمارا ایک نیا قدم ہے جس کا مقصد مونیٹائزیشن کے مواقع بڑھانا ہے جبکہ پلیٹ فارم پر تخلیقی کام کرنے والوں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مقبول اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن کی قیمت کے حوالے سے کوئی تعین نہیں کیا جاسکا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر اسی ہفتے سے محدود پیمانے پر مشہور اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگا تاہم آنے والے مہینوں میں اس کو عالمی سطح پر وسعت دی جائے گی۔ لائیو سبسکرپشن کے فیچر تک پہنچنے کے لیے ضروری ہو گا کہ صارف کی عمر کم سے کم 18 سال ہو اور اس کو سبسکرائب کرنے والو کی عمر بھی اتنی ہی ہونا ضروری ہوگا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ مشہور اکاؤنٹس اور تخلیق کاروں کے لیے ایڈ ریوینو شیئرنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے چھوٹے گیم کی آزمائش شروع کردی، لیکن صرف ایک ملک میں

واضح رہے کہ ویڈیو پر فوکس کرنے والی دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پہلے ہی ریونیو شیئرنگ تحت سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں