ثابت ہو گیااسلام آباد بھی محفوظ نہیںخورشید شاہ

حکومت قوم کو حقائق بتائے کہ مذاکرات کے نام پر پردے کے پیچھے کیا ہورہاہے۔قائد حزب اختلاف


Online March 04, 2014
حکومت قوم کو حقائق بتائے کہ مذاکرات کے نام پر پردے کے پیچھے کیا ہورہاہے۔قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کو حقائق بتائے کہ مذاکرات کے نام پر پردے کے پیچھے کیا ہورہاہے۔

پیر کو ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، دہشتگرد اتنے طاقتور ہوچکے ہیں کہ وفاقی دارالحکومت بھی ان سے محفوظ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کیا جنگ بندی کرنے والوں کا اسواقعے سے لاتعلقی کا اظہار کافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں