مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی عمران خان

پنجاب اور سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنان کی چادر و چار دیواری کو پامال کیا گیا، عمران خان


ویب ڈیسک May 29, 2022
سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنان کی چادر و چار دیواری کو پامال کیا گیا، عمران خان۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ہمارے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں 25 مئی کو ہونے والے احتجاج اور گرفتاریوں کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ہمارے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، جو ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1530784321409269762

عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو ہونے والے ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب اور سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنان کی چادر و چار دیواری کو پامال کیا گیا اور کارکنان کے اہلِ خانہ کو بھی ہراساں کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے دوسری ٹویٹ میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر ( سی پی این ای) کا صدر منتخب ہونے پر کاظم خان کو مبارک باد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ سی پی این ای ذمہ دارانہ صحافت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور لوگوں کے جاننے اور آزادی اظہار کے حق کا تحفظ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں