پاکستانی کھلاڑی اسنوکر کے عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے بنکاک پہنچ گئے

پاکستانی کھلاڑی رائل بنکاک اسپورٹس کلب میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے


کیوئسٹ پروفیشنل سرکٹ کھلاڑی

پاکستان کے پندرہ کیوئسٹ پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کے لیے بنکاک پہنچ گئے، پرو اسنوکر کی جانب سے پاکستان بھر کے اسنوکر کلبوں کے مقابلوں کے بعد پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کےلیے بندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے پندرہ کیوئسٹ پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کےلیے بنکارک پہنچ گئے، ٹیم میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف، سابق جونئیر عالمی چیمپیئن نسیم اختر اور منیجر شعیب عارف شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو اسنوکر کی جانب سے پاکستان بھر کے اسنوکر کلبوں میں مقابلوں کے بعد پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کے لیے پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، جن میں سابق عالمی چیمپئن حمد آصف ، سابق جونئیر عالمی چیمپئن نسیم اختر سمیت اسجد اقبال ، حمزہ اکبر ، حارث طاہر ، محمد شہباز ، احسن جاوید ، مبشر رضا ، عمر خان ، اظہر خان ، مانی میمن اور عمر میمن شامل ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی رائل بنکاک اسپورٹس کلب میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے۔

ٹیم منیجر شعیب عارف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، تھائی لینڈ میں کیو اسکول کی جانب سے کھیل کر یہ کھلاڑی برطانیہ میں پروفیشنل سرکٹ میں بھی کوالیفائی کریں گے۔

شعیب عارف کا کہنا تھا کہ ان تمام کھلاڑیوں کو ابھی ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے سپانسر کیا جارہا ہے لیکن مستقبل میں حکومت اور دیگر سپانسرز کو بھی اس کھیل کے فروغ کے لیے تعاون کرنا چاہئیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں