کراچی دنیا کے 5 سستے ترین شہروں میں سے ایک قرار

مہنگے شہروں میں سنگاپور سرفہرست، پیرس دوسرا، اوسلو کا تیسرا نمبر، ممبئی سستا ترین شہر


Business Desk March 05, 2014
مہنگے شہروں میں سنگاپور سرفہرست، پیرس دوسرا، اوسلو کا تیسرا نمبر، ممبئی سستا ترین شہر۔فوٹو:فائل

SRINAGAR, INDIA: کراچی دنیا کے 5 سستے ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے معاملات زندگی کی لاگت کے اعتبار سے ہر2 سال بعدجاری کی جانے والی رپورٹ میں سنگاپور کو دنیا کے 131 شہروں میں سے مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے تاہم دنیا کا سب سے سستا ترین شہر بھی ایشیا میں بھارت کا مالیاتی مرکز ممبئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوکوشیما پاورپلانٹ کے سانحے کے بعد ٹوکیو دنیا کا سب سے مہنگا شہر نہیں رہا اور اب اس کی درجہ چھٹا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافے، کرنسی کی قدر بڑھنے اور افراط زر کی شرح بڑھنے کی وجہ سے سنگاپور دنیا کا سب سے مہنگا شہر قرار پایا۔

یاد رہے کہ سنگاپور میں قدرتی وسائل کی قلت کے باعث ضرورت کا ایندھن اور پانی درآمد کیا جاتا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی لاگت نیویارک کے مقابلے میں3 گنا زیادہ ہے، ساتھ ہی یہاں کپڑے بھی دنیا میں سب سے زیادہ مہنگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مہنگے شہروں میں پیرس کا نمبر دوسرا، اوسلو کا تیسرا، زیوریخ کا چوتھا، سڈنی کا پانچواں، کراکس، جنیوا، میلبورن اور ٹوکیو کا چھٹا جبکہ کوپن ہیگن کا 10 واں نمبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر ممبئی ہے اور اس کے بعد کراچی، نئی دہلی، دمشق اور کٹھمنڈو کا نمبر آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں