ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199روپے سے بھی نیچے آگئے


Ehtisham Mufti May 31, 2022
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ رہا۔

NEW DEHLI: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 199.35 روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آنے والے دنوں میں 190روپے کی سطح پر آنے کی افواہوں سے ڈالر کی ڈیمانڈ گھٹی۔

اس سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 60پیسے کی کمی سے 198.46روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 198.30روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں