ناپا میں تھیٹر ڈراموں کا عالمی میلہ سج گیا 24 روزہ میلے میں 5 ممالک کے فنکار شرکت کرینگے

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے تحت عالمی تھیٹر میلہ 4 سے 27 مارچ تک جاری رہے گا۔


Umair Ali Anjum March 05, 2014
ناپا میںعالمی تھیٹرمیلے کی افتتاحی تقریب میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

شہر میں تھیٹرکا عالمی میلہ سج گیا 4 سے 27 مارچ تک جاری رہنے والے اس میلے میں پاکستان سمیت دنیا کے 5 ملکوں کے فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

میلے میں بھارت کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ خصوصی شرکت کررہے ہیں،تھیٹر میلے کے دوران اردو، ہندی، نیپالی،انگریزی اور پنجابی زبانوں میں شاہکار ڈرامائی تشکیل پیش کی جائیگی،تفصیلات کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے عالمی تھیٹر میلے کا آغاز ہوگیا کراچی کے عوام نے پہلے روز بڑی تعدادمیں شرکت کرکے میلے کے انعقاد کو تھیٹرکے فروغ کے لیے انقلابی قدم قراردیا ہے، ناپاکے زیراہتمام شروع ہونے والے اس تھیٹر فیسٹیول میں16سے زائد تھیٹر ڈرامے پیش کیے جائیں گے جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، منگل کی شب میلے کا آغاز ناپا کے طلبہ وطالبات نے مخصوص انداز میں ترانہ پیش کرکے کیا جس کے بعد زین احمد کی ہدایت کاری میں تھیٹر ڈرامہ اوئیڈ پیس پیش کیا گیا جس میں ناپا کے زیر تربیت نوجوانوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان فنکاروں میں حماد سرتاج، کاشف حسین،طارق راجہ،شبانہ،اورعلی رضوی شامل تھے۔

اس موقع پر نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے سربراہ، معروف ڈرامہ ڈائریکٹر اور صدا کار ضیامحی الدین نے کہا کہ مجھے آج دلی طور پر تسکین حاصل ہوئی ہے کہ میں نے اپنے خواب کی تکمیل دیکھی ہے میں اس طرح کے تھیٹرفیسٹیول کا انعقاد چاہتا تھا کراچی میں تھیٹرایک مرتبہ پھراپنے جوبن پر آچکا ہے جس میں ناپا نے اہم کرداراداکیا ہے اس موقع پر زین احمدکا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین اور ہم پوری ٹیم ملکر اس میلے کے حوالے سے جتنی منصوبہ بندی کرتے تھے آج عوام کی شرکت دیکھ کر ایسامحسوس ہوتاہے کہ محنت کاپھل مل گیا امید ہے کہ ہماری کوشش عوام کو پسند آئے گی، بھارت کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ تھیٹر ڈرامہ ''عصمت آپاکے نام'' میں اپنی اداکارہ کے جوہر دکھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں