شکیب الحسن کو ایک بار پھر بنگلہ دیش ٹیم کا کپتان بنانے کی تیاری

بی سی بی کا حتمی فیصلہ 2 جون کو بورڈ کی میٹنگ میں متوقع ہے


ویب ڈیسک June 01, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) شکیب الحسن کو کپتان بنائے جانے کا امکان

ISLAMABAD: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایک بار پھر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنانے کا عندیہ دے دیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ موجودہ کپتان مومن الحق کی جگہ شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کررہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ 2 جون کو بورڈ کی میٹنگ میں متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن طویل فارمیٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے تجربہ کار آل راؤنڈر سے بات کی جائے گی کیونکہ بڑھتی عمر کے باعث انکے طویل مدتی منصوبوں کے بارے میں غیر یقینی ہے۔

قبل ازیں شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی ہے جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

یاد رہے کہ 2019 میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے شکیب آئی سی سی کی جانب سے ایک سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد مومن الحق کو کپتانی سونپی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مومن الحق کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں

دوسری جانب بی سی بی نے گزشتہ دنوں مسلسل خراب پرفارمنس پر ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مومن الحق سے کہا تھا کہ وہ ٹیم میں بطور کپتان اپنی شمولیت کے حوالے سے جلد فیصلہ کرلیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے مومن الحق کی بیٹنگ متاثر ہوئی ہے، انہوں نے 15 اننگز میں محض 12.57 کی اوسط سے 176 رنز بنائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں