’بنچ پاور کیوں نہیں آزمارہے‘ بابر اعظم نے وضاحت پیش کردی

سب دیکھ رہے ہیں کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، کپتان


Express News June 02, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

بابر اعظم بہتر کمبی نیشن کیلیے کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینے کے حق میں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں پنچ پاور نہ آزمانے کا سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تجربات سے نقصان ہوتا ہے، ٹیم بنانا ہے تو کھلاڑیوں کو مسلسل کھلانا ضروری ہے، اگر کوئی فٹ نہیں یا کوئی اور مسئلہ ہے تو ایک، 2 تبدیلی کرسکتے ہیں تاہم کھلاڑی اپنی پوزیشن پر تب ہی سیٹ ہوتا ہے کہ اس کو مسلسل کھلائیں اور اعتماد بھی دیں۔

بابراعظم نے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، کرکٹرز مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، مزید بہتری لانے کی بھی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 ہمارا ہدف ہے اور اسی کی تیاری کررہے ہیں، زیادہ زیادہ میچز جیتنے پر توجہپ مرکوز ہے جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوسکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، حسن علی کی فارم واپس آگئے ہیں جو ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں