لاہور 10کروڑ تاوان کیلیے بچے کو اغوا کرنے ولا ملزم ہلاک

ملزمہ کی ساتھی خاتون اور مغوی بچے کی سوتیلی نانی مہوش کو گرفتار کر لیا گیا ہے


نعمان شیخ June 05, 2022
ملزمان نے 13 مئی کی شام کو سندر تھانے کی حدود میں واقع نجی سوسائٹی کے پارک سے بچے کو اغوا کیا تھا۔ فوٹو: آن لائن

RAWALPINDI: لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس مقابلے کے دوران 10 کروڑ تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔

ڈی ایس پی علی بٹ کے مطابق پولیس پارٹی ملزم کو گرفتار کرنے بھسین گاؤں پہنچی تھی جہاں ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔

ملزمہ کی ساتھی خاتون اور مغوی بچے کی سوتیلی نانی مہوش کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے چند روز قبل پانچ سالہ بچے عریض کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی لاش کو پوسٹ ماڑٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزمان نے 13 مئی کی شام کو سندر تھانے کی حدود میں واقع نجی سوسائٹی کے پارک سے بچے کو اغوا کیا تھا اور 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ بچے کے والد کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں