پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

تمام اہداف پورے کرلیے، فیٹف کا 4روزہ اجلاس 13سے 17جون تک برلن میں ہو گا


INP June 06, 2022
پاکستان کی نمائندگی کیلیے حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

RIYADH: دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف کا 4روزہ اجلاس 13سے 17جون تک برلن میں ہوگا، جس میں پاکستان سے متعلقہ امور 15اور 16جون کو پلینری سیشن میں زیر غور آئیں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی۔

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آنے کا امکان ہے، پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں