تھانہ ٹاون شپ کا پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ نکلا

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھانہ ٹاؤن شپ کا پولیس اہلکار 4 ساتھیوں سمیت گرفتار


ویب ڈیسک June 07, 2022
پولیس اہلکار عاطف ساتھیوں سے ملکر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتا تھا۔

MILAN: لاہور میں نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھانہ ٹاؤن شپ کے پولیس اہلکار کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار عاطف ساتھیوں سے ملکر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتا تھا۔

ملزمان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں اور ڈیڑھ لاکھ نقدی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار عاطف مجاہد، وقاص، ابراہیم اور عادل شامل ہیں۔

ملزمان نے ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں