روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ترسیلات زر 44 ارب ڈالر سرمایہ کاری 29 ارب ڈالر ہو گئی

سمندرپار پاکستانیوں نے 87 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو اپریل میں 105 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 144 ملین ڈالرتھی


APP June 08, 2022
سمندرپار پاکستانیوں نے 87 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو اپریل میں 105 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 144 ملین ڈالرتھی۔ فوٹو: فائل

کراچی: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے زریعے ترسیلات زرکاحجم 4.4 ارب ڈالر سے متجاوز جبکہ سرمایہ کاری کاحجم بڑھ کر 2.9 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2022 کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستانیوں نے 4.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 سے مئی 2022 کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ مجموعی طور پر 2.9 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی ہے، مئی 2022 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے زریعے سمندرپار پاکستانیوں نے 87 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو اپریل میں 105 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 144 ملین ڈالر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں