وزیراعظم نے چار نئے معاونین خصوصی تعینات کردیے

سینیٹر حافظ عبدالکریم، رومینہ خورشید عالم اور شیخ فیاض الدین بھی معاون خصوصی مقرر


ویب ڈیسک June 08, 2022
معاون خصوصی کے عہدے وزیر مملکت کے برابر ہوں گے۔ (فوٹو فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سینیٹر اور تین ممبران قومی اسمبلی کو معاونین خصوصی تعینات کر دیا۔

قومی اسمبلی کے رکن محمد جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی محمد جنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کا ہوگا، محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔

انکے علاوہ سینیٹر حافظ عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور شیخ فیاض الدین کو بھی معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔ معاون خصوصی کے عہدے وزیر مملکت کے برابر ہوں گے۔

تعینات کیے جانے والے چاروں افراد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔