شمالی وزیرستان سے دیگر صوبے جانیوالوں کا ریکارڈ رکھا جائے نسرین جلیل

انھیں قریبی علاقوں میں آباد، بچوں کی تعلیم اورمہلک امراض سے بچاؤ کیلیے سہولتیں دی جائیں


Express Desk March 06, 2014
حکومت کوئی واضح پالیسی بنائے،حق پرست سینیٹر کا وزیراعظم کے نام 5 نکات پرمشتمل خط۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹرنسرین جلیل نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے نام 5 نکات پرمشتمل ایک خط لکھاہے جس میں انھوں نے وزیراعظم کی توجہ شمالی وزیرستان سے ملک کے دوسروں صوبوں میں نقل مکانی کرنیوالے افرادکی طرف دلائی اورکہا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کی وجہ سے وزیرستان سے بڑی تعدادمیںلوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کرکے ملک کے دوسرے صوبوں میںجا رہے ہیں۔

نقل مکانی کرنیوالے خاندانوں کی عارضی آبادکاری کی ذمے داری حکومت پر عائدہوتی ہے تاہم یہ لمحہ فکریہ ہے کہ حکومت کے پاس نقل مکانی کرنے والے ان افرادکیلیے کوئی واضح پالیسی یاحکمت عملی موجود نہیں۔ نسرین جلیل نے وزیراعظم کوتجاویزپیش کیں کہ نقل مکانی کرنے والے تمام افراد اور خاندانوں کی دوسرے شہروں میں منتقلی سے پہلے رجسٹریشن کرائی جائے تاکہ ان کوشناخت کیا جاسکے اورایسے تمام خاندانوں کوان کے آبائی علاقوں کے قریب ہی بسایاجائے،تمام نقل مکانی کرنیوالے افراداورخاندانوں کے بچوں کوتعلیم کی سہولیات دی جائیں اورانھیں مہلک بیماریوں مثلاً پولیو،ہیپاٹائٹس سی وغیرہ سے بچائوکے ٹیکے بروقت لگائیں جائیں اوران کا باقاعدہ ریکارڈمرتب کیا جائے۔ نسرین جلیل نے وزیراعظم کے نام اپنے خط میںکہاکہ اپنے آبائی علاقوں اور گھروں کو چھوڑناانتہائی اذیت ناک عمل ہے لہٰذااس صورتحال میں تمام نقل مکانی کرنے والے افراداور خاندانوں کی امدادکی جائے اوراس مسئلے کی سنگینی کومدنظررکھتے ہوئے مناسب حکمتِ عملی اختیارکی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں