عالمی بینک نے پاکستان کیلیے25 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ فنڈز کی یہ رقم پاکستان میں بنیادی ہیلتھ کیئراور انسانی وسائل مضبوط بنانے پرخرچ ہوں گے


APP/Numainda Express June 09, 2022
عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ فنڈز کی یہ رقم پاکستان میں بنیادی ہیلتھ کیئراور انسانی وسائل مضبوط بنانے پرخرچ ہوں گے (فوٹو : فائل)

عالمی بینک نے صحت کے شعبہ کیلیے پاکستان کو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ فنڈز کی یہ رقم پاکستان میں بنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے، فنڈز کے ذریعے صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔

دریں اثنا عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسائین سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، مختلف شعبوں کی ترقی میں عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے، اقتصادی بحالی اور استحکام کیلئے ٹھوس پالیسیاں مرتب کر کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں