وزیرداخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک June 09, 2022
لاہور کی سیشن کورٹ نے رانا ثنا اللہ اورپولیس افسران کے خلاف لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا:فوٹو:فائل

لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، سی سی پی او اورڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ، سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے معاملے پر رانا ثناءاللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے کورٹ فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں