ڈاکٹر عامرلیاقت کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس

عامر لیاقت اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے


ویب ڈیسک June 09, 2022
دانیہ شاہ نے بھی ٹوئٹ کے زریعے افسوس کا اظہار کیا ہے(فائل فوٹو)

RAWALPINDI: قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے اپنی نجی زندگی میں جاری مسائل اور تیسری اہلیہ سے اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہنے والے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔

معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'خدا حافظ عامر بھائی،' بعدازاں اداکار نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوسرا ٹوئٹ کیا۔

اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوا کہا کہ 'ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتازندگی ایک پل میں چھین لی جا سکتی ہے'۔




اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ' سوشل میڈیا لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے'۔اُنہوں نے عامر لیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اب اُن کے اچانک انتقال پر سب حیران کیوں ہیں؟'۔ زارا نور عباس نے سوال کیا کہ 'کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ اُن کی حالت کیا ہے؟'۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر ان کی سابقہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بھی ٹوئٹ کے زریعے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں