زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 22 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے


Business Reporter June 09, 2022
فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذخائر میں مزید کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 22 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کمی ہوئی ہے۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 17 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتہ میں 9 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں