امریکا نے اقوام متحدہ میں تعینات شامی سفیر کے نیویارک چھوڑنے پر پابندی لگادی

شامی سفیر بشار جعفری کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ نیویارک کے 40 کلومیٹر کے علاقے سے باہر نہیں جا سکتے، امریکا


Reuters March 06, 2014
امریکا کی جانب سے اس قبل شمالی کوریا اور ایران کے سفارتکاروں پر ایسی ہی پابندی عائد ہے۔ فوٹو: رائٹرز

امریکا نے اقوام متحدہ میں تعینات شام کے سفیر بشار جعفری کے نیویارک شہر چھوڑنے پر پابندی لگادی ہے جب کہ اس سے قبل یہ پابندی شمالی کوریا اورایران کے سفیروں پر بھی عائد ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری کو ایک سفارتی پیغام کے ذریعے بتا دیا گیا ہے کہ وہ نیویارک شہر کے 40 کلومیٹر کے علاقے سے باہر نہیں جا سکتے۔ ترجمان نے کہا کہ بعض ممالک کے سفارت کاروں پر ایسی پابندیاں پہلے سے بھی عائد ہیں کہ اگر وہ 40 کلومیٹر کے علاقے سے باہر جانا چاہتے ہیں تو انہیں امریکا سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

دوسری جانب شام کے حکومت مخالف گروپ نے امریکا کی جانب سے سفیر کے نیویارک شہر چھوڑنے پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی سفیر بشار جعفری گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل امریکا کے مختلف شہروں میں دورے کرکے پروپیگنڈا کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں