ریلوے 7795 ارب اطلاعات و نشریات کیلیے 2100 ملین مختص

صنعت و پیداوار کیلیے 3ارب روپے مختص،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن کیلیے 11ارب47کروڑ


 داخلہ ڈویژن کی 28جاری اور8 نئی اسکیموں کیلیے9093.009ملین روپے کی تجویزپیش (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال 2022-23ء کے بجٹ میں وزارت ریلوے کیلیے77 ارب95 کروڑ، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلیے 5 ارب71 کروڑ، وزارت صنعت و پیداوار کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ارب روپے، وزارت ریلوے کیلیے 77ارب95کروڑ مختص کرنے کی تجویزہے۔

وزارت ریلوے کے غیر ترقیاتی اخراجات ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کیلیے 45 ارب 31 کروڑ جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے32ارب64کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی، نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب، جا ری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 ارب64 کروڑ مختص کرنے کی تجویزہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن کیلئے غیرترقیاتی اخراجات کیلئے 11ارب47کروڑ جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب71 کروڑ مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔

اوورسیز پاکستانی انسانی وسائل ترقی ڈویژن کیلئے 1 ارب88 کروڑ مختص کرنے کی تجویز کو بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا گیا ہے، وزارت صنعت و پیداوار کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے، جاری منصوبوں کیلیے2 ارب 74 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔