گوشوارے جمع نہ کرانے پر سمز بند بجلی و گیس کنکشن منقطع کرنے کی تجویز

ایف بی آر کو گوشوارے فائل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے اختیارات دینے کی تجویز


محمد الیاس June 12, 2022
ایف بی آر کو گوشوارے فائل نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے اختیارات دینے کی تجویز۔ فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کو اختیارات دینے کی تجویز ہے کہ انکم ٹیکس کے گوشوارے فائل نہ کرنے والے افراد کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقعطع کرنے کے علاوہ موبائل فون کی سمز کو غیر فعال کردیا جائے۔

وفاقی حکومت کے فنانس بل میں انکم ٹیکس کے سیکشن 114 بی کے مطابق ایسے ایکٹو ٹیکس دہندگان جوکہ گوشوارے جمع نہیں کروا رہے ان کے خلاف ایف بی آر کارروائی کرسکے گا۔ ایسے افراد موبائل فون یا موبائل فون سمز کو غیر فعال کردیا جائے گا اس کے علاوہ بجلی یا گیس کے کنکشن کومنعقطع کردیا جائے گا۔

اسی طرح انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں مذکورہ شخص پر دائرہ اختیار رکھنے والے بورڈ یا کمشنر موبائل فون، موبائل فون سمز اور بجلی اور گیس کے کنکشن بحال کرنے کا حکم دے سکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں