پاکستان جونیئر لیگ کے لیے کنسلٹنٹ کا تقرر

فیصل مرزا پی ایس ایل کی ابتدائی ٹیم میں بھی شامل رہ چکے


Saleem Khaliq June 12, 2022
آڈٹ میں بغیر اشتہار تقرری،تنخواہ میں اضافے پر اعتراضات ہوئے۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان جونیئر لیگ کیلیے کنسلٹنٹ کا تقرر کر لیا گیا جب کہ فیصل مرزا پی ایس ایل کی ابتدائی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

آڈٹ رپورٹ میں ان کی بغیر اشتہار تقرری اور تنخواہ میں اضافے پر اعتراضات بھی سامنے آ چکے، اس بار بھی کسی اشتہار کے بغیر خدمات حاصل کی گئی ہیں، البتہ پی سی بی کے مطابق کنسلٹنٹ کیلیے اشتہار دینے کی ضرورت نہیں ہوتی، فیصل کا گذشتہ ماہ تقرر ہوا اور وہ لیگ کے اختتام تک ہی کام کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ڈریم پروجیکٹ پاکستان جونیئر لیگ اکتوبر میں منعقد ہوگا، اس کی تیاریاں جاری ہیں، گذشتہ دنوں بطور کنسلٹنٹ فیصل مرزا کی تقرری کر دی گئی، وہ پی ایس ایل کی ابتدائی ٹیم کا بھی حصہ تھے،جولائی 2015 میں بطور ہیڈ پلیئر ایکویزیشن چار لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ میں ان کا تقرر ہوا،مئی 2016 میں پی ایس ایل الاؤنس کے نام پر تنخواہ میں 4 لاکھ85 ہزار کا غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا جو8لاکھ85 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی،جولائی 2017 میں وہ مستعفی ہو گئے تھے۔

آڈٹ رپورٹ میں فیصل مرزا کی بغیر اشتہار تقرری اور تنخواہ میں اضافے پر اعتراضات بھی سامنے آ چکے، اب ایک بار پھر بورڈ نے ان کی خدمات پی جی ایل کیلیے بطور کنسلٹنٹ حاصل کرلی ہیں، اس کے لیے بھی کوئی اشتہار نہیں دیا گیا۔

اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ فیصل مرزا نے گذشتہ ماہ کام شروع کر دیا ہے، ان کی تقرری بطور کنسلٹنٹ ہوئی، اس لیے اشتہار دینے کی ضرورت نہیں تھی،وہ پی جی ایل کے اختتام تک خدمات انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند برس سے فیصل مرزا کراچی کنگز کے میڈیا منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں