درمیانی عمر کی خواتین میں ’فار ایور کیمیکلز‘ بلند فشار خون کا سبب ہوتے ہیں تحقیق

وہ خواتین جن میں ان کیمیکلز کی مقدار زیادہ تھی ان کے بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے


ویب ڈیسک June 14, 2022
یہ کیمیکلز متعدد گھریلو اشیاء میں پائے جاتے ہیں جن میں نان اسٹک پین، واٹر پروف ملبوسات اور کاسمیٹکس شامل ہیں

QUETTA: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ درمیانی عمر کی وہ خواتین جن کے خون میں زہریلے 'فارایور کیمیکلز' کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان کے بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

فارایور کیمیکلز کو PFAS کے نام سے جانا جاتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کا پر اور پولی فلورو الکائل مرکبات۔

امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جرنل ہائپرٹینشن میں پیر کو شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ خواتین جن میں ان کیمیکلز کی مقدار زیادہ تھی ان کے کم مقدار کی متحمل خواتین کی نسبت بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

ہوائی جہاز کے ایندھن، آگ بجھانے والے فوم اور خارج ہونے والے صنعتی زہریلے مواد میں موجود یہ خطرناک مرکب دراصل کئی کیمیکلز کا مرکب ہوتا ہے جو متعدد گھریلو اشیاء میں پایا جاتا ہے جن میں نان اسٹک پین، واٹر پروف ملبوسات اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔

یورنیوسٹی آف مشیگن کے اسکول آف ہیلتھ کے پوسٹ ڈاک فیلو نِنگ ڈنگ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ PFAS فار ایور کیمیکلز کے طور پر جانے جاتے ہیں کیوں کہ یہ ماحول میں کبھی ختم نہیں ہوتے اور پینے کے پانی، مٹی، ہوا، غذا اور ہماری روز مرّہ کی استعمال کی اشیاء کو آلودہ کرتے ہیں۔

ڈِنگ کا مزید کہنا تھا کہ بالخصوص خواتین ان کیمیکلز کا زیادہ آسان ہدف ہیں۔

ابھی تک سائنس دانوں نے اس 'فار ایور کیمیکلز' اور زیادہ کولیسٹرول، مختلف اقسام کے کینسر اور بلند فشار خون کے درمیان ممکنہ تعلق دِکھایا ہے۔

تازہ ترین تحقیق نے خواتین کو لاحق خطرات میں بلند فشار خون کا اضافہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں