پاکستان فروری تک ’’گرے لسٹ‘‘ میں رہے گا سرکاری ذرائع

برلن میں شروع ہونے والا ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کی پیشرفت کا جائزہ لے گا اور فیصلہ کرے گا


Kamran Yousuf June 15, 2022
برلن میں شروع ہونے والا ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کی پیشرفت کا جائزہ لے گا اور فیصلہ کرے گا۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: فیٹف کے رواں اجلاس میں "گرے لسٹ" سے پاکستان کے نکلنے کا امکان نہیں تاہم باہر نکلنے کیلیے ایک قدم اور قریب جا سکتا ہے۔

سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیلیے بین الاقوامی واچ ڈاگ سے رعایت لینے کیلیے بھرپور لابنگ کے باوجود پاکستان کم از کم فروری تک 'گرے لسٹ' میں رہے گا۔

منگل کے روز برلن میں شروع ہونے والا ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کی پیشرفت کا جائزہ لے گا اور فیصلہ کرے گا کہ اسے گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں؟ اس فیصلے کا اعلان 17 جون کو اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں