ایف بی آر انٹرنل آڈٹ نے ایک ارب 20 کروڑکی ٹیکس چوری پکڑلی

چوری سیلز ٹیکس کی مد میں کی گئی،فرنٹ مین کے ساتھ بینیفشری کا بھی سراغ لگالیا گیا


Ehtisham Mufti June 15, 2022
نواب زمان نے تمنا انڈسٹریز کے نام سے جعلی کمپنی قائم کی تھی، مقدمہ درج کرلیا گیا،ذرائع (فوٹو فائل)

ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ ایف بی آر کراچی کے شعبہ انٹرنل آڈٹ نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی۔

ڈائریکٹوریٹ کے باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ مذکورہ ٹیکس چوری سیلز ٹیکس کی مد میں کی گئی ہے، متعلقہ حکام نے ٹیکس چوری میں ملوث فرنٹ مین کے ساتھ بینفشری کا بھی سراغ لگالیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کے آڈیٹر کی نشاندہی پر فرنٹ مین نواب زمان کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ملزم نواب زمان نے تمنا انڈسٹریز کے نام سے جعلی کمپنی قائم کی تھی، مذکورہ کمپنی نے جون،جولائی اور اکتوبر کے دوران 7 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے لیکن کمپنی اپنے بینک اکائونٹ کے ذریعے یہ بتانے سے قاصر رہی ہے کہ مذکورہ اخراجات کہاں کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے مذکورہ کمپنی کو سسٹم سے بلیک لسٹ کرکے تحقیقات کے دائرہ کار کو توسیع دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں