خواتین کی بلیک میلنگ میں ملوث 2 جعلی سرکاری افسر گرفتار

ملزمان اپنے مقاصد کے لیے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی استعمال کرتے رہے ہیں


Saleh Mughal June 15, 2022
ملزم رضوان کا تعلق حافظ آباد اور زین العابدین کا لاہور سے ہے

NEWCASTLE: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خود کو نیب سمیت دیگر اداروں کا سربراہ ظاہر کرکے خواتین و سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور سے گرفتار کیے جانے والے رضوان اور زین العابدین پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑی منصوبہ بندی سے خود کو ایف آئی اے، نیب سمیت دیگر اداروں کا سربراہ ظاہر کرکے سرکاری محکموں کے افسران کو دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کے ذریعے رقوم لیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان خواتین کی نازیبا وڈیوز بنا کر انہیں ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان اپنے مقاصد کے لیے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ ملزمان نے نازیبا وڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل بھی کیا۔

حکام کے مطابق دونوں ملزمان جن میں رضوان کا تعلق حافظ آباد اور زین العابدین جس کا تعلق لاہور سے ہے، کو گرفتار کر کے موبائل فون و جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں