پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی نمٹا دی گئی


ویب ڈیسک June 16, 2022
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی جزوی اپیل منظور کر لی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا سِنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی جزوی اپیل منظور کر لی۔

عدالت فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہوگا، توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کے خلاف کارروائی بھی مناسب وقت میں مکمل کرے گا، عدالت امید کرتی ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں