روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز

آلو کی برآمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب کرلیا گیا


Business Reporter June 17, 2022

QUETTA: پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز و امپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے حکومت کو روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق امسال پاکستان میں آلو کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور 7.5 ملین ٹن آلو کی پیداوار میں سے 4 ملین ٹن کی مقامی طلب پوری کرکے 3.5 ملین ٹن سرپلس آلو روس کو درآمد کرکے بدلے میں گندم منگوائی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزارت تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

روس کو آلو برآمد کرکے گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، آلو کی سرپلس پیداوار کی روس کو برآمد سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا، روس کو پاکستان سے آلو کی برآمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں