کراچی میں عائشہ منزل پُل پر ڈمپر نے دو افراد کو کچل ڈالا
جاں بحق افراد کی شناخت 24 سالہ جمال الدین ولد سلیمان اور 22 سالہ اسرار احمد ولد سید اکبر کے نام سے کی گئی
ISLAMABAD:
شہرقائد میں عائشہ منزل فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کی شب جوہر آباد تھانے کے علاقے عائشہ منزل فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکلوں کو روندا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 24 سالہ جمال الدین ولد سلیمان اور 22 سالہ اسرار احمد ولد سید اکبرکے نام سے کی گئی، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورصورتحال پرقابو پا لیا گیا، جبکہ ڈمپر میں لگی آگ پر قابو پانے کے نلیے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔
حادثے کے بعد شاہراہ پاکستان پر ٹریفک کی روانی متاثرہ ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا ایک شخص گڈاپ ٹاؤم ضلع ملیرجبکہ دوسرا شخص کا آبائی تعلق باجوڑ سے تھا۔