شان مسعود قیادت کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے مکی آرتھر

وہ بغیر کسی پریشر کے کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوتے ہیں، سابق ہیڈ کوچ


Sports Reporter June 18, 2022
وہ بغیر کسی پریشر کے کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوتے ہیں، سابق ہیڈ کوچ۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کی بیٹنگ میں نکھار سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کو بھا گیا۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ اوپنر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی سے بولر کو دباؤ کا شکار کردیتے ہیں جس کا فائدہ ان کے دیگر ساتھی بیٹرز کو بھی ملتا ہے اور وہ بغیر کسی پریشر کے کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود انگلش کاؤنٹی لیگ میں شاندار پرفارمنس سے قیادت کا حق اداکرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے رواں سیزن میں ڈربی شائر سے معاہدہ کررکھا ہے جبکہ ریڈ بال کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں انہوں نے 991 رنز بنائے ہیں، جس میں 3 سنچریاں جبکہ دو ڈبل سنچریز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: شان مسعود ٹی20 بلاسٹ کیلئے ڈربی شائر کے کپتان نامزد

واضح رہے کہ شان مسعود انگلینڈ ٹی20 میں کسی کاؤنٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل وسیم اکرم ہمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں