بلوچستان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بی ایل ایف کے 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب سینٹرل مکران ماؤنٹین رینج کے علاقے میں آپریشن کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 19, 2022
—فائل فوٹو

لاہور: بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب سینٹرل مکران ماؤنٹین رینج کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم مسلح تنظیم بلوچستان لیبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پرآپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے علاوہ پنجگور کے علاقے پروم اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں پر آئی ای ڈی نصب کرنے میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں