پاکستان کا ہر باشعور شہری عمران خان کے بیانیے سے اتفاق کرتا ہے شاہ محمود قریشی

ملک بحران کی کیفیت میں ہے، جس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، وائس چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک June 19, 2022
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر باشعور شہری عمران خان کے بیانیے پر اتفاق کرتا ہے اور قوم کی نظریں اس پر چیئرمین پی ٹی آئی پر ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا مگر آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے سازش کے تحت اقتدار حاصل کیا اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب کو دو وقت کا کھانہ بھی میسر نہیں ہے، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا ہکنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء ایک عام شہری کی پہنچ سے اوپر چلی گئی ہیں، آج پاکستان کا بچہ بچہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پریشان اور سراپا احتجاج ہے اور ملک بحران کی کیفیت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تمام بھرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بلے کے نشان الیکشن لڑنے والے عمران خان کے ہر نمائندے کو کامیاب بنائیں، پاکستان کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ لٹیروں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں