سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

وفد وزرا، وفاقی وصوبائی ، سی پیک حکام، کاروباری افراد سے ملاقاتیں کرے گا


Monitoring Desk June 20, 2022
وفد ایک ہفتے قیام میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد کا دورہ کرے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

RAWALPINDI: سی پیک منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلیے سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔

موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سعودی عرب سے سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح کے وفد کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا دورہ ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے فالو اپ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ 30رکنی وفد اسلام آباد میں وفاقی وزرا، اعلی سرکاری وفاقی و صوبائی حکام، سی پیک کے متعلقہ حکام اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کرے گا۔

سعودی سفارت خانے کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کا وفد ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ اس دوران وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی اور فیصل آباد کا دورہ کرے گا۔وفداسلام آباد میں آج شام سی پیک کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرے گا اور تفصیلی بات چیت ہوگی۔آج ہی وفد سے خیبرپختونخوا فوڈ سکیورٹی پروگرام کے متعلقہ حکام سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں