ٹیکس مراعات نہ دیں تو آئی ٹی صنعت بند ہو جائے گی امین الحق

ایف بی آر پالیسیاں، اسٹیٹ بینک قواعد آئی ٹی برآمدی ترسیلات بڑھانے میں رکاوٹ


Numainda Express June 21, 2022
ایف بی آر پالیسیاں، اسٹیٹ بینک قواعد آئی ٹی برآمدی ترسیلات بڑھانے میں رکاوٹ۔ فوٹو: فائل

RIYADH: وفاقی وزیر انفارمیشن امین الحق نے کہا ہے کہ ٹیکس مراعات نہ دیں تو آئی ٹی صنعت بند ہو جائے گی۔

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پالیسی کمیٹی اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے کہا ہے کہ ایف بی آر کی پالیسیوں اور اسٹیٹ بینک کے کچھ قواعد ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے اور فری لانسرز کے ذریعے برآمدی ترسیلات کو بڑھانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ مقامی ٹیلنٹ کام تو یہاں کررہا ہوگا لیکن کسی دوسرے ملک سے اپنی کمپنی کو آپریٹ کرکے سارا زرمبادلہ اور کریڈٹ اس ملک کو مل رہا ہوگا۔

اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے مالی سال 2022/23 کیلئے 32 ارب 13 کروڑ روپے اور نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ(اگنائٹ)کیلئے 3 ارب 75 کروڑ روپے کے بجٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔

یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور اگنائٹ کے چیف ایگزیکٹیو نے اجلاس کو اپنے اداروں کی کارکردگی اور بجٹ میں مختص رقم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں