راولپنڈی اسلام آباد میں بارشیںنالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ
نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع واسا سمیت دیگر اداروں کو مکمل طور پرالرٹ کردیا گیا
June 21, 2022
YAOUNDE:
جڑواں شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ انتظامیہ نے مزید طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے خطرے کی صورت میں سائرن بجانے کا اعلان کیا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے ،موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8 فٹ تک بلند ہوگئی پانی کی سطح 11.4 فٹ ہونے کی صورت میں پری الرٹ جاری کردیا جا ئے گا۔
حکام کے کے مطابق گوال منڈی کے قریب نالہ لئی کی سطح 8 فٹ تک بلند ہے 8.3 فٹ ہونے پر پری الرٹ جاری کردیا جا ئے گا، حفاظتی اقدام کے پیش نظر سائرن بجائے جائیں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے واسا اور دیگر اداروں کو مکمل طور پر الرٹ کردیا گیا ہے۔