پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا کل اجلاس بجٹ کی منظوری لی جائے گی

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی اعلان ہونے کی توقع


Express News June 22, 2022
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی اعلان ہونے کی توقع۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ کی صدارت میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ اور مشاورت ہوگی۔

بورڈ آف گورنرز کی طرف سے بجٹ کی منظوری کے بعد قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔ معاوضوں میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ ریڈ اور وائٹ بال کھیلنے والے کرکٹرز کو الگ الگ کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دیا جائیگا۔

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پی سی بی سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر بھی شرکا کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں