پاکستان میں بکری کے بچے کے 48 سینٹی میٹر لمبے کان

محمد حسن ناریجو کے مطابق پاکستانی نسل کی بکری کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا جائے گا


ویب ڈیسک June 22, 2022
صوبہ سندھ کی مقامی نسل لیڑی سے تعلق رکھنے والا سمبا 48 سینٹی میٹر طویل کانوں کا حامل ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایک ماہ سے بھی کم عمر کے بکری کے بچے کے طویل ترین کان ہیں جس کی نسل سندھ سے تعلق رکھتی ہے۔

صوبہ سندھ کے محمد حسن ناریجو کے فارم میں پیدا ہونے والے اس بچے کا نام 'سمبا' رکھا گیا ہے۔ پانچ جون کو پیدا ہونے والے بکری کے اس بچے کے کان غیرمعمولی طور پر لمبے ہیں جو پورے قد سے کھڑے ہونے کے باوجود زمین سے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 19 انچ (48 سینٹی میٹر) طویل کان والے سمبا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا جائے گا۔



محمد حسن ناریجو نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ لیڑی نسل سے تعلق رکھنے والی جانوروں کے کان طویل ہوتے ہیں لیکن سمبا کے کان غیرمعمولی طویل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شاید یہ دنیا کے سب سے لمبے کانوں کو والا بکرا بن سکتا ہے۔



محمد حسن نے بتایا کہ نشوونما کے ساتھ ساتھ اس کے کان مزید لمبے ہوتے جائیں گے۔ سعودی عرب میں حجازی نسل کے بکرے کے کانوں کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 43 سینٹی میٹر نوٹ کی گئی ہے جبکہ سمبا کے کانوں کی لمبائی 48 سینٹی میٹر ہے جو ایک ریکارڈ بھی ہے۔



انہوں نے بتایا کہ سمبا کی صفائی اور دیکھ بھال پر ایک ملازم مامور ہے جبکہ اسے رکھنے کے لیے خاص پنچرہ بنایا گیا ہے۔ سمبا کے سونے کے لیے ایک بستر بھی تیار کیا گیا ہے۔

محمد حسن ناریجو نے بتایا کہ سعودی عرب سے کئی افراد نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے لیکن فی الحال وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کا نام شامل کرانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں